Skip to main content

Posts

ورونا وائرس: اپنے بھائی کا آخری دیدار کیا اور کہا الوداع فرانسس....۔ جانیں دل دہلا دینے والا واقعہ

آئرلینڈ میں دل دہلانے والی تصویر سامنے آئی ہے جہاں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی کا آخری دیدار کرتے ہوئے انہیں الوداع کہہ دیا  غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کورونا وائرس کا شکار اپنے 70 سالہ بھائی کو مرنے کے بعد اسپتال کی کھڑکی سے دیکھتے ہوئے الوداع کہنے پر مجبور ہوگیا  ڈبلن سے تعلق رکھنے والے پیڈریگ برین رتھگرسینٹ لیوک اسپتال کے باہر ایک بینچ پر چڑھ گئے جہاں ان کی اہلیہ فیلیسیہ ملازمت کرتی ہیں ، پیڈریگ کے بھائی فرانسس 30 منٹ قبل ہی انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانسس کی موت تب واقع ہوئی جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو اس کی بیوی اور بیٹی رچل دوسری طرف کھڑی تھیں کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے بھائی سے ملنے سے قاصر تھے، جو پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج تھے، پیڈریگ کے مطابق بھائی نے مجھ سے مل کر سکون حاصل کر لیا تھا۔ پیڈریگ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنے بھائی کو ہر صورت دیکھنا ہےاور پھر میں نے بینچ پر چڑھ کر اپنے بھائی کا آخری دیدار کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس یہی ایک...

کرونا وائرس پر سلامتی کونسل کا اجلاس وبا کی "جنم بھومی"کے تنازع کی نذر

ویب ڈیسک  دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس وبا کی جنم بھومی کے تنازع کی نذر ہو گیا ہے جمعرات کو نو رکن ممالک کے مطالبے پر بلایا گیا اجلاس عالمگیر وبا پر بحث کے لیے پہلا اجلاس تھا۔ تاہم امریکہ اور چین کے سفارتی مندوبین نے وائرس کی ابتدا پر بحث کو مرکوز کیے رکھا۔ جب کہ یورپی سفارت کاروں نے امریکہ اور چین کے تنازع پر سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے پر تنقید بھی کی پندرہ ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے لیے کوشش کی جارہی ہے کہ آیا سلامتی کونسل کو کرونا وائرس سے متعلق کوئی ایکشن لینا چاہیے یا نہیں اجلاس کے دوران چین نے مخالفت کی کہ سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ کرونا وائرس کے معاملے میں مداخلت کرے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے اسی بات پر زور دیا جاتا رہا کہ کرونا وائرس سے متعلق کونسل کے کسی بھی ایکشن میں اس وائرس کی جنم بھومی چین کا حوالہ ہونا چاہیے برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اجلاس کے دوران چین کے سفیر زان جون نے کرونا وائرس کے معاملے میں سیکیورٹ...

ملک میں 4601 افراد کورونا سے متاثر، 66 موت جاں بحق ہوگئے....

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی  جبکہ 24 گھنٹوں میں 4 نئی اموات کے بعد جاں بحق افراد 66 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی ،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2279 تک پہنچ گئی، سندھ میں 1128 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 620 اور اسلام آباد میں 107 ہوگئی، بلوچستان میں 219 گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر  میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

کراچی: __کورونا وائرس سے متاثر وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر تعینات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی چون سالہ مہدی شاہ انتقال کر گئے۔ مہدی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے جبکہ انہیں عراق اور شام سے واپسی پر کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوی مہدی شاہ تین ہفتے سے کراچی میں آغاخان ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی بھی رہے واضح رہے کی مہدی شاہ کے متاثر ہونے کی خبر کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ابتدا میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کوئی پھوپی زاد بھائی نہیں ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ان کے بہنوئی مہدی شاہ ہیں دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ...

لاہور: کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2 مریض جاں بحق

لاہور: (08 اپریل 2020) مہلک کورونا وائرس میں مبتلا مزید دو مریض دم توڑ گئے جس کے بعد لاہور میں مرنےوالوں کی تعداد 11 جبکہ پنجاب میں 17 ہوگئی ہے لاہور میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جناح اسپتال میں مغلپورہ کا رہائشی 42 سالہ نوید احمد اور میو اسپتال میں 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئے۔ سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق مریضہ کورونا کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی متبلا تھی۔ اب تک لاہور میں 11 جبکہ پنجاب میں 17 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہی محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2108 تک جا پہنچی ہے۔ مختلف شہروں میں 695 زائرین سہنٹرز، 611 رائے ونڈ سے منسلک  افراد، 58 قیدی اور 744 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Pakistan Army shoots down Indian quadcopter spying along LoC: ISPR لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا. آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے. بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے. خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کی۔ اس سے قبل2019 میں بھی پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرایا تھا. پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ برس پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا. An Indian quadcopter on Thursday violated the Pakistani airspace in Sankh Sector along the Line of Control (LoC),Inter-Services Public Relations (ISPR) said. “In this provocative act, Indian quadcopte...

‏UAE نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا

‏UAE نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا 2020 ایکسپو کینسل کردی سعودیہ دنیا سے آۓ مُلازم واپس بھیج رہا ہے اس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیں ایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی ‏تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیا آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیے تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آۓ گی اب انہیں کہنا کہ تیل پی لیں پانی کی جگہ ایٹم بمب اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب ‏بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں سب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا آج کے کسی انسان نے سوچا تھا؟ کہ وہ اپنی بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟ 2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں ہیپی نیو ائیر لے لوو نیو ایئر کیسا چڑھا پھر سال؟ ‏مجھے باوجود انتہائی سیاہ کار اور گنہاگار ہونے کے مگر اللہ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر اندھا یقین ہے مگر میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اُسکے جلال کی جھلک دیکھوں گا الٹا کر رکھ ...