لاہور: (08 اپریل 2020) مہلک کورونا وائرس میں مبتلا مزید دو مریض دم توڑ گئے جس کے بعد لاہور میں مرنےوالوں کی تعداد 11 جبکہ پنجاب میں 17 ہوگئی ہے
لاہور میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جناح اسپتال میں مغلپورہ کا رہائشی 42 سالہ نوید احمد اور میو اسپتال میں 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئے۔
سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق مریضہ کورونا کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی متبلا تھی۔ اب تک لاہور میں 11 جبکہ پنجاب میں 17 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہی
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2108 تک جا پہنچی ہے۔ مختلف شہروں میں 695 زائرین سہنٹرز، 611 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 58 قیدی اور 744 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment