ریاض: سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،795 ہو گئی جبکہ 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے
سعودی وزیر صحت نے کہا کہ وبا پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے اور اگر اب بھی سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں
سعودی وزیر نے آگاہ کیا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ سعودی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے 7 ارب ریال کی رقم مختص کر دی ہے
Comments
Post a Comment