Skip to main content

فرانس اور امریکا میں ایک دن میں کرونا سے 2820 افراد ہلاک(One Day Death Due To Corona Virus In France And America is 2820)

Coronavirus 'patient zero' contracted case on November 17 ...

 وبائی مرض کروناوائرس نے امریکا اور فرانس میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ایک دن میں کرونا سے دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 2820 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک دن میں کرونا سے 1403افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 12ہزار274 ہوگئی جبکہ مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب فرانس میں ایک دن میں کرونا سے مزید1417افراد مارے گئے۔فرانس میں کرونا سے اموات کی تعداد 10ہزار328ہوگئی۔متعلقہ اداروں نے شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہزار 442 ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ چین نے مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Bollywood actor ||Sushant Singh Rajput|| commits suicide, found hanging at his Bandra residence [For More Details]]

After Commits Suicide Bollywood Actor Sushant Singh Rajput Commit suicide, Bollywood and TV actor ||Sushant Singh Rajput|| has reportedly committed suicide at his home in Mumbai. The actor was living alone during the lockdown. Police have reached his apartment but the reason has not been revealed yet. It is said that the actor wasn't feeling well for a few days. According to the reports, police have informed that the actor was found hanging in his Bandra home. Just five days back, his former manager Disha Salian was found dead.  Mumbai.>>  Noted Bollywood actor and television star Sushant Singh Rajput reportedly committed suicide on Sunday. As per the preliminary investigation, he was found hanging at his Bandra residence. His demise came as a shock to many as this is the fourth death of a famous personality from the Hindi film industry to pass away in the past two months, after Irrfan Khan and Rishi Kapoor succumbed to cancer and Wajid Khan from the Sajid-Wajid duo...

ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں کی علامت ظاہر کرتے ہیں؟

ناخنوں کی کٹائی و صفائی ہر کوئی کرتا ہےاورخواتین کو ناخن بڑھانے اور مختلف ان کے شیپس کا بڑا خیال رہتا ہے۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، یعنی ناخن دیکھ کرآپ کی صحت سے جڑے انرونی راز جانے جاسکتے ہیں وہ کیسے: 1: پیلی رنگت ناخنوں کی پیلی رنگت کی عام وجہ جسم میں خون کی کمی اینیمیا کی بیماری کو ظاہر کرتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائیڈ، پھیپھڑوں، ذیابطیس اور فنگل انفیکشنز کو ظاہر کرتی ہے۔ 2: سفید رنگت، سیاہ کنارے اگر آپ کے ناخنوں کی رنگت سفید لیکن کنارے سیاہ ہیں تو یہ علامت جگر کے مسائل یعنی ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا عندیہ ہیں۔ 3: اطراف کی جلد پھولی ہوئی اگر آپ کے ناخنوں کے اطراف میں پھولی ہوئی جلد ہے تو یہ ٹشوزمیں خرابی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔ ٹشوز میں کسی قسم کے انفیکشن سے ناخنوں کے اردگرد کی جِلد سرخ ہوجاتی ہے اور یہ سوجن کا سبب بنتی ہے۔ 4: نیلی رنگت  : ناخنون کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔ 5: سیاہ لکیریں پڑنا ناخنوں کے نیچے سیاہ لکیریں پڑ گئی ہیں تو یہ جِلدی کینسر کی علام...

ملک میں 4601 افراد کورونا سے متاثر، 66 موت جاں بحق ہوگئے....

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی  جبکہ 24 گھنٹوں میں 4 نئی اموات کے بعد جاں بحق افراد 66 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی ،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2279 تک پہنچ گئی، سندھ میں 1128 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 620 اور اسلام آباد میں 107 ہوگئی، بلوچستان میں 219 گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر  میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔