راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمٰن کورونا وائرس کے علاج کے لئے اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہی ہیں.
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے اکاؤنٹ پر ڈاکٹر سلیمہ کی تصویر اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ سلیمہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لئے زندگی کی ایک نئی امید ہیں.
ڈاکٹر سلیمہ رحمٰن کا شمار بھی متعدد دیگر افغان مہاجرین میں ہوتا ہے جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں.
سلیمہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا مرض کورونا وائرس کے خلاف بھی جنگ لڑ رہی ہیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت میں مشغول ہیں.
Comments
Post a Comment