Skip to main content

کرونا وائرس پر سلامتی کونسل کا اجلاس وبا کی "جنم بھومی"کے تنازع کی نذر

ویب ڈیسک 
دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس وبا کی جنم بھومی کے تنازع کی نذر ہو گیا ہے
جمعرات کو نو رکن ممالک کے مطالبے پر بلایا گیا اجلاس عالمگیر وبا پر بحث کے لیے پہلا اجلاس تھا۔ تاہم امریکہ اور چین کے سفارتی مندوبین نے وائرس کی ابتدا پر بحث کو مرکوز کیے رکھا۔ جب کہ یورپی سفارت کاروں نے امریکہ اور چین کے تنازع پر سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے پر تنقید بھی کی
پندرہ ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے لیے کوشش کی جارہی ہے کہ آیا سلامتی کونسل کو کرونا وائرس سے متعلق کوئی ایکشن لینا چاہیے یا نہیں
اجلاس کے دوران چین نے مخالفت کی کہ سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ کرونا وائرس کے معاملے میں مداخلت کرے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے اسی بات پر زور دیا جاتا رہا کہ کرونا وائرس سے متعلق کونسل کے کسی بھی ایکشن میں اس وائرس کی جنم بھومی چین کا حوالہ ہونا چاہیے
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اجلاس کے دوران چین کے سفیر زان جون نے کرونا وائرس کے معاملے میں سیکیورٹی کونسل کی مداخلت پر اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ یہ معاملہ سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
زان جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کو کرونا وائرس پر سیاست اور چین کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرنا چاہیے۔
Direct link270p| 6.8MB360 | 9.8MB404p | 13.4MB720p | 38.6MB
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو 'چینی وائرس' قرار دیا تھا جس پر چین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے اتحاد، تعاون اور مخلصانہ حمایت کی ضرورت ہے تاہم الزام تراشیوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔
سلامتی کونسل میں امریکی سفارت کار کیلی کرافٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں اس لیے ہمیں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کا سب سے مؤثر طریقہ درست معلومات، سائنسی ڈیٹا، اس وائرس کی جنم بھومی کا تجزیہ اور اس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینا ہے۔
ایک سینئر یورپی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'رائٹرز' کو بتایا کہ اس وقت یہ فضول بحث ہے کہ اس وائرس کو کیا نام دیا جائے۔ یہ کووڈ 19 ہے جس سے پوری دنیا کے امن اور سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔ سلامتی کونسل کو اس پر پہلے ہی اپنی رائے کا اظہار کر دینا چاہیے تھا۔
بیلجیئم کے سفیر مارک پسٹین نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس اجلاس کا انتظار تھا، یہ وہ وقت تھا جب سب کو متحد ہونا تھا۔ امید ہے کہ یہ ابتدا ہے اور اس کے بہتر نتائج آئیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کو کرونا وائرس کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کی وجہ سے 200 ملکوں اور خطوں میں اب تک 90 ہزار افراد ہلاک اور لگ بھگ 15 لاکھ متاثر ہیں
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے نتیجے میں معاشرتی بدامنی اور تشدد میں اضافہ ہو گا، اگر ایسا ہوا تو اس وبا سے لڑنے کی ہماری صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے
UNSC likely to discuss Kashmir issue today

Comments

Popular posts from this blog

Bollywood actor ||Sushant Singh Rajput|| commits suicide, found hanging at his Bandra residence [For More Details]]

After Commits Suicide Bollywood Actor Sushant Singh Rajput Commit suicide, Bollywood and TV actor ||Sushant Singh Rajput|| has reportedly committed suicide at his home in Mumbai. The actor was living alone during the lockdown. Police have reached his apartment but the reason has not been revealed yet. It is said that the actor wasn't feeling well for a few days. According to the reports, police have informed that the actor was found hanging in his Bandra home. Just five days back, his former manager Disha Salian was found dead.  Mumbai.>>  Noted Bollywood actor and television star Sushant Singh Rajput reportedly committed suicide on Sunday. As per the preliminary investigation, he was found hanging at his Bandra residence. His demise came as a shock to many as this is the fourth death of a famous personality from the Hindi film industry to pass away in the past two months, after Irrfan Khan and Rishi Kapoor succumbed to cancer and Wajid Khan from the Sajid-Wajid duo...

ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں کی علامت ظاہر کرتے ہیں؟

ناخنوں کی کٹائی و صفائی ہر کوئی کرتا ہےاورخواتین کو ناخن بڑھانے اور مختلف ان کے شیپس کا بڑا خیال رہتا ہے۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، یعنی ناخن دیکھ کرآپ کی صحت سے جڑے انرونی راز جانے جاسکتے ہیں وہ کیسے: 1: پیلی رنگت ناخنوں کی پیلی رنگت کی عام وجہ جسم میں خون کی کمی اینیمیا کی بیماری کو ظاہر کرتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائیڈ، پھیپھڑوں، ذیابطیس اور فنگل انفیکشنز کو ظاہر کرتی ہے۔ 2: سفید رنگت، سیاہ کنارے اگر آپ کے ناخنوں کی رنگت سفید لیکن کنارے سیاہ ہیں تو یہ علامت جگر کے مسائل یعنی ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا عندیہ ہیں۔ 3: اطراف کی جلد پھولی ہوئی اگر آپ کے ناخنوں کے اطراف میں پھولی ہوئی جلد ہے تو یہ ٹشوزمیں خرابی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔ ٹشوز میں کسی قسم کے انفیکشن سے ناخنوں کے اردگرد کی جِلد سرخ ہوجاتی ہے اور یہ سوجن کا سبب بنتی ہے۔ 4: نیلی رنگت  : ناخنون کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔ 5: سیاہ لکیریں پڑنا ناخنوں کے نیچے سیاہ لکیریں پڑ گئی ہیں تو یہ جِلدی کینسر کی علام...