کراچی: __کورونا وائرس سے متاثر وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر تعینات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی چون سالہ مہدی شاہ انتقال کر گئے۔ مہدی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے جبکہ انہیں عراق اور شام سے واپسی پر کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی
وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوی مہدی شاہ تین ہفتے سے کراچی میں آغاخان ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے
مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی بھی رہے
واضح رہے کی مہدی شاہ کے متاثر ہونے کی خبر کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ابتدا میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کوئی پھوپی زاد بھائی نہیں ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ان کے بہنوئی مہدی شاہ ہیں
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے
Comments
Post a Comment