اسلام آباد: ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 4 نئی اموات کے بعد جاں بحق افراد 66 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی ،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2279 تک پہنچ گئی، سندھ میں 1128 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 620 اور اسلام آباد میں 107 ہوگئی، بلوچستان میں 219 گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر
میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔
Comments
Post a Comment