UAE نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا
2020 ایکسپو کینسل کردی
سعودیہ دنیا سے آۓ مُلازم واپس بھیج رہا ہے
اس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا
امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیں
ایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیا
آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیے
تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آۓ گی اب انہیں کہنا کہ تیل پی لیں پانی کی جگہ
ایٹم بمب اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں
سب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا
آج کے کسی انسان نے سوچا تھا؟ کہ وہ اپنی بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟
2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں
ہیپی نیو ائیر
لے لوو نیو ایئر
کیسا چڑھا پھر سال؟ مجھے باوجود انتہائی سیاہ کار اور گنہاگار ہونے کے مگر اللہ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر اندھا یقین ہے
مگر میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اُسکے جلال کی جھلک دیکھوں گا
الٹا کر رکھ دیا اُسنے ساری دنیا کو
وہ کہتا ہے کہ سب زمانے اُسکے ہیں
قربان جاؤں اپنے اللہ کے
میں اللہ سے پناہ مانگتے ہوۓ کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو اُسکی طاقت کی معمولی جھلک دیکھ کر قیامت کا احساس ہو گیا
ابھی ہواؤں اور پانیوں کو حکم نہیں ہوا زمین کو حکم نہیں ہوا۔
بے شک وہی اکیلا ہی غالب ہے.
خیال رہے اگر اُس نے رحم نہ کیا اور خوراک کیلیے بلوے شروع ہوۓ تو یہ جو کاغذ کا نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ہے اسے ہم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے جب بھوک غالب آجاۓ تو کونسا قانون؟کونسی تہذیب؟کونسی معاشرت؟کونسی اخلاقیات؟
اے مولا رحم کر رحم۔
Comments
Post a Comment